اضافی پراپرٹی ٹیکس پر ریلیف، صرف 25فیصد وصولی کا اعلان

اضافی پراپرٹی ٹیکس پر ریلیف، صرف 25فیصد وصولی کا اعلان

مقصد پرانے ٹیکس دہندگان کو ریلیف، نئے ٹیکس نظام کی جانب آسان منتقلی

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یکم جنوری 2025 سے قبل اسیس شدہ جائیدادوں پر نئے مالی سال کے دوران اضافی پراپرٹی ٹیکس کا صرف 25فیصد وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،  ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کیپٹل ویلیو کی بنیاد پر کسی جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس بڑھتا ہے تو اس اضافے کا مکمل اطلاق فوری طور پر نہیں بلکہ ٹیکس دہندہ اضافی رقم کا صرف ایک چوتھائی، یعنی 25 فیصد ادا کرے گا، جبکہ باقی اضافہ مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔جاری نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔اس اقدام کا مقصد پرانے ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنا اور نئے ٹیکس نظام کی جانب مرحلہ وار منتقلی کو آسان بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں