فرسٹ ائر امتحانات:3امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور (خبر نگار) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں فزکس اور ایجوکیشن کے پرچوں کے دوران کنٹرولر سکواڈ نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے اور نقل و غیر قانونی ذرائع و نقل کا استعمال کرنے والے 3 امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سنٹر میں ایجوکیشن کے پرچے کے دوران امیدوار محمد شاہ زیب ،گورنمنٹ سکول شیر شاہ کالونی علی رضا آباد میں ایجوکیشن کے ہی پرچے میں امیدوار معین احمد سلیم جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصری شاہ سنٹر میں فزکس پرچے کے دوران امیدوار مسعود اقبال نقل کرتے پکڑے گئے۔بورڈ انتظامیہ نے تینوں امیدواروں کے خلاف یو ایم سی درج کر کے کیس باقاعدہ سماعت کیلئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دئیے ہیں۔