بوگس اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کیخلاف 72مقدمات
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف جاری مہم کے دوران سخت کارروائی کی گئی ہے ، جس میں متعدد مقدمات درج اور ہزاروں وہیکلز کو چالان کیا گیا۔
سی ٹی او کے مطابق جون کے دوران بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 72 موٹر سائیکل اور گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ جبکہ بغیر نمبر پلیٹس اور اپلائیڈ فار پلیٹس رکھنے والی 9ہزار 434وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔مہم کے دوران فینسی اور ایکسائز کے مقررہ معیار کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 5ہزار 723 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔