نشتر :کوسٹر درخت سے ٹکرا گئی، 12افراد زخمی

نشتر :کوسٹر درخت سے  ٹکرا گئی، 12افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 35سالہ نصیب علی، 25سالہ ساجد، 26سالہ سجاد علی،40سالہ عبدالستار، اویس علی، زوہیب، شبیر، سلیم، منصور، انیس اور شاہد شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں