25 لاکھ کی چوری میں ملوث میاں بیوی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں بادامی باغ پولیس نے گھر میں گھس کر 25لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور پرائز بانڈ چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان عامر اور اس کی بیوی گھر والوں کی غیر موجودگی میں واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ۔