بینکس ایسوسی ایشن کا سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان

بینکس ایسوسی ایشن کا سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان

بینکنگ سمٹ ملکی بینکاری صنعت کا ایک نمایاں پلیٹ فارم :عاطف باجوہ

لاہور (سٹاف رپورٹر )پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے اپنے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ پاکستان بینکنگ سمٹ 2026کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کر دیا ہے ، جو 7اور 8جولائی 2026کو کراچی میں منعقد ہوگا۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا پاکستان بینکنگ سمٹ ملکی بینکاری صنعت کا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے ، جو باہمی تعاون کو فروغ دینے ، عالمی سطح کی بہترین روایات سے استفادہ کرنے اور پالیسی سازی پر مؤثر مکالمے کے ذریعے پاکستان کے مالیاتی شعبے کی طویل المدتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سمٹ کا باضابطہ اعلان پاکستان بینکنگ سمٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین اور بینک الفلاح کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئر مین اوردی بینک آف پنجاب کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و سیکریٹری جنرل منیر کمال نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں