جنرل ہسپتال :انتظامی ڈاکٹرز کو ذمہ داریاں تفویض
لاہور (اے پی پی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل کی ہدایات پر ہسپتال کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے۔۔۔
انتظامی ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ پرنسپل نے اس بارے بتایا کہ ہسپتال کے نظم و نسق، وارڈز کی مانیٹرنگ اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اب روایتی طریقہ کار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہوگی۔