بیگم کوٹ چوک میں \"فضائلِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس کی تیاریاں مکمل

 بیگم کوٹ چوک میں \

لاہور(سیاسی نمائندہ) جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے زیر اہتمام 8 جولائی بروز بدھ کو بیگم کوٹ چوک لاہور میں۔۔۔

 منعقد ہونے والی عظیم الشان \"فضائلِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس\" بسلسلہ تحفظِ حرمین شریفین کی تمام تر انتظامی، تنظیمی اور سکیورٹی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی قیادت نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔کانفرنس میں خصوصی خطاب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہی ظہیر کا ہوگا جبکہ قاضی عبدالقدیر خاموش کے علاوہ بڑی تعداد میں علمائے کرام خطابات کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں