ملزم گرفتار، لاکھوں کی پتنگیں ، چرخیاں برآمد

ملزم گرفتار، لاکھوں کی  پتنگیں ، چرخیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی کے منصوبے ناکام بنا کر پتنگ فروش گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔

ترجمان کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے پتنگ فروش ولید کو گرفتار کر کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی 120 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،اسکے علاوہ نارتھ کینٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق نارتھ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم حسن کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں