3فوڈ یونٹس بند، 2کو 2لاکھ جرمانہ ، گوشت وچائنہ نمک تلف

 3فوڈ یونٹس بند، 2کو 2لاکھ  جرمانہ ، گوشت وچائنہ نمک تلف

لاہور(اے پی پی)ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ۔۔۔

حکم پر شاہدرہ، پارک ویو، ریلوے روڈ اور مضافات میں آپریشن کیا گیا جس میں 3فوڈ یونٹس بند، 2کو 2لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد کر کے 1من سے زائد گوشت اور چائنہ نمک تلف کر دی گئیں۔اسی طرح معروف ناشتہ ریسٹورنٹ، سجی ہاؤس اور 1مربہ یونٹ اصلاح تک بند کیے گئے ، سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر معروف ریسٹورنٹ کو 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، کھلا پروڈکشن ایریا، کھلی نالیاں، بدبودار ماحول پایا گیا،پروڈکشن سیکشن میں زندہ مینڈک اور دیگر حشرات کی بھرمار پائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں