پاکستان کی غیر معمولی سفارتی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار :ہمایوں اختر خان

پاکستان کی غیر معمولی سفارتی  کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ  کا شکار :ہمایوں اختر خان

لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ امریکہ ،ایران کے معاملے پر پاکستان کی۔۔۔

 غیر معمولی سفارتی کامیابی کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی وجہ سے سندھ طاس معاہدے کو سیاسی دبا ؤاور جبر کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے ،بھارت ہوش کے ناخن لے کیونکہ ایسی کوئی بھی کوشش خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کی حامل ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے کے موقع پر کسانوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں