عبادت گاہوں کا احترام عالمی امن کیلئے ناگزیر:وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین مفتی محمد کریم خاں نے کہا ہے کہ بھارت کی ۔۔۔
مختلف ریاستوں میں مساجد اور مدارس کے خلاف مبینہ کارروائیاں اور مسلم آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی مذہبی جذبات مجروح کرنے کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے ڈاکٹر شمس الرحمٰن شمس کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علما و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔