سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی شیخ امتیاز علی انتقال کر گئے
لاہور( این این آئی) پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر شیخ امتیاز علی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی۔۔۔
جس میں اساتذہ، طلبہ، سرکاری افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔