ملک بھر کے عوام جعلی حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے :خرم منج

ملک بھر کے عوام جعلی حکومت کے  خاتمہ کا مطالبہ کررہے :خرم منج

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں جمہوریت پسند عوام شامل ہیں اور۔۔۔

ملک کے کونے کونے سے عوام جعلی حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں، غربت کی شرح میں تیزی سے ہونے والے اضافہ نے پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے ،وقت آگیا ہے کہ نااہل ٹولے سے نجات حاصل کرکے پی ٹی آئی کی حقیقی محبت وطن اور باصلاحیت قیادت کو اقتدار سونپا جائے ، تحریک انصاف کے خاتمہ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے ختم کرنے کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں