نارنگ :ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

نارنگ :ایک روزہ مفت  آئی کیمپ کا انعقاد

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)تعبیر فاؤنڈیشن اور کائنڈہرٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے نارنگ منڈی کے نجی شادی ہال میں سفید موتیا اور دیگر امراض چشم کے مریضوں کیلئے ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو مختلف امراض کی تشخیص کے بعد مفت ادویات، آئی ڈراپس اور عینکیں فراہم کیں، جبکہ 44 سفید موتیا کے مریضوں کے مفت آپریشن بھی کیے گئے ۔چیئرمین تعبیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے کہاکہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق اور نادار افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں