اسلام صبر و استقامت اور در گزر کا درس دیتا ہے :اکرام ڈوگر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن غلامان مصطفی ؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا ہے کہ دین اسلام صبر و استقامت اور ۔۔۔
در گزر و برداشت کا درس دیتا ہے ،مسلمانوں کو اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے عبادات کو معمول بنانا اورپکی سچی توبہ کرنی چاہئے تاکہ حاصل زندگی کی بچی کھچی سانسوں سے مستفید ہوا جاسکے ۔توبہ کا موقع خوش قسمتوں کو نصیب ہوتا ہے جس پر ہمیں اﷲ رب العزت کا شکر بجالانا چاہئے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مسلمان جب تک دین حق کی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہوتے اس وقت تک اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ بحال نہیںکرسکتے ۔