ننکانہ:ریفلنگ اور مہنگی ایل پی جی بیچنے پر بھاری جرمانے ، متعدددکانیں سیل
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر ندا اقبال اور سول ڈیفنس آفیسر فریحہ فاروق کی تحصیل ننکانہ کے مختلف علاقوں میں ۔۔۔
غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور سرکاری نرخوں سے زائدقیمت پر گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں۔متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ریفلنگ کے لیے استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید برآں مختلف مقامات پر متعدد دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔