نارنگ:خاتون کے مبینہ قتل کا مقدمہ عدالتی حکم پرشوہر سمیت 4افراد کیخلاف درج
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) تھانہ نارنگ پولیس نے عدالتی حکم پر ایک خاتون کے مبینہ قتل کا مقدمہ شوہر سمیت چار افراد کے۔۔۔
خلاف درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل کوٹ عبداﷲ کی رہائشی خاتون تین بچوں کی ماں زونیرہ بی بی کی موت واقع ہوئی تھی اس وقت شوہر محمد بوٹا اور دیگر افراد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے تاہم مقتولہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ زونیرہ کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔