ایئر کولر کی تار لگاتے کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق

ایئر کولر کی تار لگاتے کرنٹ  لگنے سے شہری جاں بحق

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ کے علاقہ دھولر کے قریب گھر میں ایئر کولر کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے۔۔۔

 38سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص مرتضیٰ علی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سی پی آر کی گئی، تاہم اسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں