یوم سیاہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی فکری و سیاسی نشست
بھٹو جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے :شہزاد چیمہ، اسلم گل ، عزیز الرحمن چن ودیگر
لاہور(سپیشل رپورٹر)قوم کو اتنا تقسیم کر دیا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا یوم سیاہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 5جولائی کے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ فکری و سیاسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام کے نظرئیے کو پروان چڑھاتے بھٹوکو پھانسی پر چڑھا گیا،چودھری اسلم گل نے کہا کہ بھٹو جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ،جہاں آرا وٹو نے کہا کہ جمہوریت دشمن قوتوں نے پانچ جولائی کو عوامی حکومت کا خاتمہ کیا۔عثمان ملک نے کہا کہ بھٹو پھانسی کے تختے پر چڑھ گئے مگر اسوقت کے ڈکٹیٹر سے کمپرومائز نہیں کیا،ثمینہ پگانوالہ نے کہا کہ آج ہمارے قائد ہم میں ہوتے تو منظر کچھ اور ہوتا۔ڈاکٹر ضرار یوسف نے کہا کہ بھٹو کو ٹوٹے پھوٹے پاکستان کا اقتدار دیکر احسان کیا گیا۔رانا احمد جواد نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کی نہیں پوری قوم کو آج متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔میاں ایوب نے کہا کہ جنرل ضیا قائد عوام کو پھانسی نہ دیتا تو پاکستان آج سپر پاور ہوتا۔ چودھری اختر نے کہا کہ آج عہد کرنا ہو گا کہ جمہوریت اور پارلیمان کیلئے ہماری جہدوجہد جاری رہیگی،حاجی عزیز الرحمن چن،عارف خان،بشری منظور مانیکا ، خالد رانا،عمر شریف بخاری،صداقت شیروانی، راحیلہ شہادت بلوچ،شاویز ندیم نے بھی خطاب کیا ۔