عوام کی مایوسی بڑھتی چلی جا رہی ہے :جمعیت علما اسلام

عوام کی مایوسی بڑھتی چلی جا رہی ہے :جمعیت علما اسلام

پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی کے اعلان نے قوم کو مایوس کیا :مولاناامجد

لاہور (سٹاف رپورٹر،سیاسی رپورٹر)موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے قوم کو مایوس کیا ہے ،عوام کی نظریں دینداروں پر ہیں، اتحاد امت کے لئے اکابرین کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ،لادین ریاست کے لئے کام کرنے والوں کے لئے دینی قوتوں کو میدان میں کھڑارہنا ہوگا ۔جے یوآئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار جاری رکھے گی ۔پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی کا اعلان نے قوم کو مایوس کیا ہے ،اس سے مہنگائی کا سیلاب تھم نہیں سکے گا ،حکومت کو بڑے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ مہنگائی میں کوئی ٹھہراؤ پیدا ہو سکے ۔وزیراعظم عوام کی مشکلات کا احساس کریں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے صرف پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کے اقدامات کی منظوری دیں اور خود اس کی نگرانی کریں اور صوبوں کو اس بات کا پابند کریں۔یہ باتیں جے یوآ ئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے حافظ محسن کی رھائش گاہ پر دعائیہ تقریب کے موقع پر ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں