سرکاری وسائل اشرافیہ پر خرچ ہوجاتے :جمعیت اہل حدیث

سرکاری وسائل اشرافیہ پر خرچ ہوجاتے :جمعیت اہل حدیث

ٹیوشن سینٹر، سکول کی چھت گرنے کے واقعات افسوسناک :عبدالغفور راشد

لاہور(سیاسی نمائندہ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نجی ٹیوشن سینٹر کاہنہ اور باغبانپورہ سکول کی چھت گرنے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ایسے واقعات ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں کہ ایک طرف غربت ہے تو دوسری طرف تعلیم کے حصول کا بنیادی حق۔ بدقسمتی سے سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جارہا ہے ، جو تعلیم کی فروخت کے اڈے بن چکے ہیں۔تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، علاقے کے لوگوں کو تعلیم کی ضرورت ہے ، لیکن وہ بڑے سکولوں کی فیسیں ادا کرنے کے قابل نہیں تو محلوں میں لوگ مقامی سطح پر انتظام کرتے ہیں۔ ایک واقعہ کی بنیاد پر اپنی مدد آپ کے تحت ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا کسی صورت مناسب اقدام نہیں ہوگا۔ حکومت سوچے غریب کو آپ نے دیا کیا ہے ؟سرکاری وسائل اشرافیہ پر خرچ ہوجاتے ہیں، عوام پر کتنا خرچ کیا جاتا ہے ، اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ عام لوگ حکومتی ترجیح کیوں نہیں؟۔ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ تعلیم اور تحفظ ساتھ ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں