شیخوپورہ ، قصور:ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ ، قصور:ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

ٹرک کی ٹکر سے فریاد، ٹرالی ٹکرانے سے عدیل، کار تلے آکر ظہیر چل بسا

شیخوپورہ، قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثات میں شیخوپورہ میں 2افراد ، قصور میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شیخوپورہ لاہور روڈ باوے دی کٹیا سٹاپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار فریاد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔دوسرا حادثہ نور پور ورکاں کے قریب ہوا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 17سالہ نوجوان عدیل چل بسا جبکہ دوسرا نوجوان میتھیو شدید زخمی ہوگیا، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤخانوالہ کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے 30سالہ موٹر سائیکل سوارظہیر احمد موقع پر ہی جاں بحق، ساتھی احمد مصطفی شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں