متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرناہو گا:علماکرام

 متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرناہو گا:علماکرام

ناموس رسالت کیلئے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت :اجتماعات سے خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مر کزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع ّآبادی نے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ، جامعۃ الحمید اور حفیظ سنٹر میں ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے ،قادیانیوں کا بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ نبی کریم ؐ کی عزت و حرمت تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت قیامت والے دن آپؐ کی شفاعت کا ذریعہ ہے ،اسی سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ایمان کی خرابی کیلئے خطرہ ہے ،اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرناہو گا۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانیوں کا دجل وفریب نہیں چلنے دیں گے ،ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت اور نشانی ہے ۔اس موقع پر امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن سے خصوصی ملاقات کی۔ امیر رائیونڈ مولانامفتی خلیل الرحمن، مولانا محمدزبیرحسن، مولانا مشرف علی، مولانا یونس مدنی، مفتی محمد حامد، مفتی عطاء الرحمن، مولانا عبدالعزیز، ملک خالد ، مولانا حفیظ الرحمن، رضوان، حافظ محمدعرفان ودیگر علماء اور تاجررہنما بھی موجود تھے ۔ علماء اور تاجر برادری نے سالانہ منعقد ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ لاہور میں بھرپور شرکت کرنیکا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں