عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں:ن لیگ
مریم نواز کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبے جاری :احسن افضل کھوکھر
لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا عزم ہی پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی ملک کو بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کی قیادت نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف ان چیلنجز پر قابو پایا بلکہ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا۔ موٹروے ، میٹروبس اورنج لائن ٹرین، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کو استحکام دینے جیسے اقدامات مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی وقار بحال کرنے ، کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے اور پنجاب میں عوامی منصوبوں کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے حکومت بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کسانوں ،خواتین اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔