چھوٹے اضلاع میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری
لاہور (شیخ زین العابدین)بڑے شہروں کے بعد چھوٹے اضلاع میں ہزاروں الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری ،ذرائع کے مطابق متعدد نئے روٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے۔
مزید اضلاع کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کی تیاری کر لی گئی۔خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 13روٹس پربسیں چلائی جائینگی۔ رواں ماہ تک مزید 14اضلاع میں بھی بس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے ۔