زیر تعمیر عمارت میں مچان گرنے سے 2مزدور زخمی

 زیر تعمیر عمارت میں مچان  گرنے سے 2مزدور زخمی

ننکانہ صاحب (خبر نگار) زیر تعمیر عمارت میں گو (تعمیراتی مچان) گرنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے۔

بچیکی سٹی کے محلہ صادق آباد میں زیر تعمیر عمارت کے ساتھ لگی گواچانک گرنے سے دو مزدور زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی شناخت 60سالہ محمد بوٹا اور 35سالہ محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں