شہری کی 3بچوں سمیت ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش

شہری کی 3بچوں سمیت ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش

اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم (خبرنگار، نمائندہ دنیا)اوکاڑہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شہری نے اپنے 3 کم عمر بچوں سمیت ٹرین تلے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

 تاہم تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 7/1Lکے رہائشی عاشق علی نے گھریلو ناچاقی سے پریشان ہو کر اپنے تین کم عمر بچوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر جا کر خودکشی کی کوشش کی۔ تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے شہری اور اس کے بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پولیس چاروں افراد کو تھانے لے آئی جہاں شہری کو سمجھایا گیا۔ بعد ازاں عاشق علی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے بروقت مداخلت کرکے اس کی اور بچوں کی جانیں بچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں