مہاجرین ایل اے 37جموں 4نارووال:الیکشن مہم عروج پر
ظفروال (نمائندہ دنیا) الیکشن مہاجرین ایل اے 37 جموں 4 نارووال سیٹ کی الیکشن مہم عروج پر، جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز اور ایم پی اے محمود احمد سنگراں نے مسلم بھائی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز پرہجوم پریس کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری نے حلقہ پی پی 55 کے ایم پی اے محمود احمد سنگراں، ندیم رحیم چھاہلہ اور اپنے دیگر ساتھیوں اور گروپ سمیت جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار ایل اے 37جموں 4 نارووال سیٹ عثمان علیم عرف مسلم بھائی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مہاجرین کے حقوق پر شب خون مارنا چاہتی ہے ۔ آج یہ کس منہ سے مہاجرین سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔الیکشن میں حکومت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے امیدوار کو ٹف ٹائم دینگے ۔