منشیات فروشی کے خلاف کارروائی برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک برخاست شدہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں چندرائے روڈ پر کارروائی کے دوران وحید احمد نامی شخص کو منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس کے مطابق ملزم وحید احمد کے قبضے سے ایک کلو 800 گرام پوست برآمد ہوئی۔ سب انسپکٹر انجم بشیر کی مدعیت میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔