مصطفی آباد، 3 منشیات فروش گرفتار، چرس ، شراب برآمد

مصطفی آباد، 3 منشیات فروش  گرفتار، چرس ، شراب برآمد

مصطفی آباد (نامہ نگار) مصطفی آباد میں مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس، 20 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر روہی نالہ کے قریب شرافت سے 1کلو 560گرام چرس ،لکھنیکے سٹاپ کے نزدیک وقاص کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس ، جبکہ دوران گشت المکہ سٹی سرہالی چوک پر رکشہ کے انتظار میں کھڑے ملزم فیاض کے قبضہ سے 20لٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں