ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

حادثہ قصور روڈ پر ہوا، ساحل موقع پر دم توڑ گیا، ڈرائیورفرار ہوگیا

قصور(نمائندہ دنیا‘خبر نگار) کوٹ رادھا کشن میں قصور روڈ پر کلارک آباد خورد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی، جو کلارک آباد خورد کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق ساحل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر آ رہا تھا کہ گائوں کے موڑ پر سڑک پر چڑھتے ہوئے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، جس سے ساحل موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ نامعلوم ڈرائیور اور ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں