حکومت سندھ طاس معاہدہ کی بحالی کیلئے لائحہ عمل بتائے :عوامی تحریک

حکومت سندھ طاس معاہدہ کی بحالی  کیلئے لائحہ عمل بتائے :عوامی تحریک

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی ایک سنگین معاملہ اور ‘‘ہائیڈرو ٹیررازم’’ ہے۔

ہائیڈرو ٹیررازم کی پہلی مثال 2014ء میں عراق اور شام کے تنازع کے درمیان سامنے آئی جہاں نام نہاد دولت اسلامیہ یعنی داعش نے منظم انداز میں آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے دجلہ اور فرات دریاؤں کے کنارے بڑے ڈیموں اور آبی تنصیبات پر قبضہ کیا۔ اور پھر دانستہ طور پر فلڈ گیٹس کھول کر پورے قصبوں کو ڈبودیا جس سے گھر، فصلیں اور بڑی تعداد میں مویشی تباہ ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں