یو ای ٹی :ایم ایس، ایم فل ماسٹرز ،پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا اعلان
لاہور( این این آئی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے خزاں 2026 کے لیے ایم ایس، ایم فل، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار مقررہ تاریخ تک آن لائن درخواستیں جمع کرا کے اعلی تعلیم اور تحقیق کے اس ممتاز ادارے کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی ایچ ڈی پروگرامز آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ، کیمیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، کمپیوٹنگ، ارتھ سائنسز اینڈ انجینئرنگ ، سنٹر آف ایکسیلنس اِن واٹر ریسورسز انجینئرنگ اور فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ اسلامک سٹڈیز سمیت مختلف شعبہ جات میں پیش کیے جا رہے ہیں۔