متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی آٹا مہنگا ہونے پر تشویش

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن  کی آٹا مہنگا ہونے پر تشویش

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر آفتاب اسلم گل کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں 20کلو آٹے کی قیمت میں 4روپے اضافے پر تشویش کا اظہار آٹے کی قیمت بڑھنے سے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ایسوسی ایشن نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ،صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق موجودہ حالات میں روٹی کی قیمت برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں