مہنگے آٹے سے گھروں کا بجٹ متاثر، شہریوں کی دہائی
ننکانہ صاحب (خبر نگار) مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور بوجھ، آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران 10 کلوگرام سستے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1200 سے 1250 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ پہلے ہی مہنگائی کی زد میں ہیں، ایسے میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔