ملک کاسیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحران سنگین : جماعت اسلامی

ملک کاسیاسی، معاشی اور سکیورٹی  بحران سنگین : جماعت اسلامی

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحرانوں سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 بلوچستان، آزاد کشمیر، قومی سلامتی، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت اور ریاستی اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن جیسے اہم قومی مسائل پر سنجیدہ اور ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کیے جائیں، موجودہ حالات معمول کے اقدامات سے نہیں بلکہ قومی اتفاقِ رائے ، مؤثر پالیسی سازی اور سیاسی قیادت کے ذمہ دارانہ کردار سے ہی بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔وہ لاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں