جشن عید میلادالنبی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پلان تیار

 جشن عید میلادالنبی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پلان تیار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں جشن عید میلاد النبی کے شایان شان انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جامع پلان تیار کر لیا ہے ۔۔۔۔

 اجلاس میں 11 اور 12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جلوس کے تمام روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے انتظامات کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان اور پارکنگ کے مربوط انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔لاہور میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...