علی ہجویری ؒ انڈر پاس مقررہ تاریخ پر فعال نہ ہوسکا
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )بھاٹی چوک انڈر پاس، جس کا نام حضرت علی ہجویری ؒسے منسوب کیا گیا ہے۔۔۔
، مقررہ وقت پر ٹریفک کیلئے کھولنے کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے ۔منصوبے کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی پہلی ڈیڈ لائن 30جولائی مقرر کی گئی تھی، تاہم مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود انڈر پاس فعال نہ ہو سکا۔اسکے بعد 2اگست کی نئی ڈیڈ لائن دی گئی، لیکن یہ ہدف بھی پورا نہ ہو سکا۔انڈر پاس کی تکمیل اور افتتاح کیلئے تیسرا ہدف 14اگست مقرر کیا گیا، مگر یوم آزادی بھی گزر گیا اور شہریوں کو اس راستے کی سہولت نہ مل سکی۔بعد ازاں 17 اگست کو انڈر پاس کھولنے کا اعلان کیا گیا۔، تاہم یہ تاریخ بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔انڈر پاس کو آزمائشی طور پر ٹریفک کے لیے کھولا بھی گیا، لیکن بعد ازاں دوبارہ بند کر دیا گیا، جس کے باعث منصوبے کے حتمی افتتاح پر ایک بار پھر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments