ریس کورس ،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے 65وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ بے نقاب کر کے منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر آن لائن منشیات کا آرڈر ڈلیور کرنے آنیوالے ملزم اعظم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور منشیات کے 65سنگین مقدمات درج ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments