ناقص دودھ سپلائی کرنے والا ٹینکر پکڑاگیا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سپلائی کرنے والا ٹینکر پکڑلیا۔۔۔
،900لٹر مضرصحت دودھ تلف، مقدمہ درج کرواکر ملزم گرفتار اور سپلائر گاڑی بھی ضبط کرلی۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ سپلائر گاڑی نمبری ایس اے ڈی 978 میں مضر صحت دودھ لے جایا جا رہا تھا،ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑی کو ملاوٹی دودھ لے جاتے پکڑلیا، مضر صحت دودھ لاہور شہر اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے شہری ناقص دودھ پینے سے بچ گئے ،علی الصبح سے رات گئے تک مسلسل دودھ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments