محکمہ سکول ایجوکیشن کا پری سموگ ایکشن پلان جاری
تمام سرکاری و نجی سکولوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سموگ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پری سموگ ایکشن پلان جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مصابق جولائی سے ستمبر 2026 تک جاری رہنے والے پلان کے تحت تمام سرکاری و نجی سکولوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کے موسم سے قبل ہی پنجاب کے سکولوں میں حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکول سربراہان کو پری سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق سموگ کے دوران سکولوں میں غیر ضروری آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو محدود کیا جائے گا، جبکہ طلبہ کو آؤٹ ڈور کھیلوں سے بھی روکا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں بیرونی ورزش یا ایکسرسائز سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس ضرور چیک کیا جائے ۔ غیر صحت مند ایئر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں غیر ضروری سفر اور وزٹس سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔سموگ کی صورتحال میں سکولوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments