سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی مسلم لیگ کی راشن کی پہلی کھیپ فراہم

سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی مسلم  لیگ کی راشن کی پہلی کھیپ فراہم

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق لاہور کی جانب سے شاہدرہ کے علاقے رحمٰن ٹاؤن، پٹھان کالونی۔۔۔

، رانا ٹاؤن، خرم ٹاؤن اور حیدر ٹاؤن کے 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن پیکجز کی پہلی کھیپ فراہم کر دی گئی۔مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق کے زیر اہتمام مین جی ٹی روڈ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سیلاب متاثرین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں شعبہ خدمتِ خلق کے چیئرمین چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، صدر پنجاب چوہدری محمد سرور، جنرل سیکرٹری لاہور حمید الحسن گجر، صدر وسطی پنجاب انجینئر حارث ڈار سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...