حوالہ ہنڈی کاملزم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، 31لاکھ برآمد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں کاسمیٹک کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی بے نقاب۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
،گرفتار ملزم کی شناخت حارث خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا ،ملزم سے 31لاکھ 55ہزار پاکستانی روپے برآمدملزم سے حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ملزمان گرفتار ،گرفتار ملزمان محمد شاہد اور زاہد عباس شامل ،ملزمان کو چھاپہ مار گرفتار کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments