ڈولفن سکواڈ:چوری مقدمے میں مطلوب گاڑی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے گاڑی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب قیمتی گاڑی برآمد کرلی۔۔۔
گاڑی چوری کے مقدمے میں مطلوب ہونے کے باعث تھانہ نواں کوٹ پولیس نے اسے بلیک لسٹ کر رکھا تھا۔سیف سٹی کیمروں سے گاڑی کی نشاندہی اور الرٹ موصول ہونے پر ڈولفن سکواڈ نے فوری کارروائی کی اور گاڑی کو گلشن اقبال کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا۔ ڈولفن ٹیم نے گاڑی سمیت ملزم زاہد علی کو گرفتار کر کے ملزم اور برآمد شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن اقبال کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments