ایونیو ون توسیع میں شامل اراضی کامعاملہ حل نہ ہوسکا
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ایونیو ون توسیع میں شامل اراضی کے مستقبل کا معاملہ تاحال فیصلہ کن مرحلے میں داخل نہ ہو سکا۔۔۔
۔ایل ڈی اے اتھارٹی کے 20 اگست 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں ایونیو ون توسیع میں شامل اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ریویو کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فائیو، ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایٹ، ایل اے سی اور ڈائریکٹر لا کو شامل کیا گیا۔کمیٹی کو علاقے کا جائزہ لے کر اراضی کو نوٹیفائیڈ حدود سے خارج کرنے کے معاملے پر سفارشات مرتب کرکے گورننگ باڈی کے سامنے پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔دوسری جانب ایونیو ون توسیع میں شامل اراضی کے مالکان تعمیراتی معاملات میں حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔تعمیراتی نقشوں کی منظوری، لینڈ سب ڈویژن اور لینڈ یوز کنورژن سے متعلق ایل ڈی اے کے اعتراضات بدستور برقرار ہیں۔کمیٹی کی جانب سے سفارشات پیش نہ کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کمیٹی کے کنوینر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ سے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments