علامہ اقبال ٹاؤن میں جعلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی

علامہ اقبال ٹاؤن میں جعلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)حکومت پنجاب کی جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈرگ کنٹرول لاہور۔۔۔

 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم غیر قانونی ادویات کی فیکٹری پکڑ لی، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود کی رہنمائی میں حسن حیدر شاہ، حمیرا سلیم، سونیا اقبال، نوید شہزاد، خواجہ زریاب اور ولید جاوید پر مشتمل ٹیم نے علامہ اقبال ٹاؤن نشتر بلاک 145-Pمیں قائم غیر قانونی مینو فیکچرنگ یونٹ پر چھاپے کے دوران تیار شدہ ادویات، خام مال اور مینوفیکچرنگ کا سامان برآمد کر لیا ۔ ڈرگ کنٹرول حکام کے مطابق فیکٹری سے مختلف مینوفیکچررز کی تقریباً 3 ہزار تیار شدہ آئی ڈراپس بھی برآمد ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...