نایاب ارضی معدنیات:مواقع اور چیلنجزپر کانفرنس ختم
امریکی اور چینی قونصلرز ، سپیکر ملک احمد، وفاقی وزیر احسن اقبال ودیگر کاخطاب
لاہور(سیاسی نمائند ہ)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) لاہور میں \"پاکستان میں نایاب ارضی معدنیات: مواقع اور چیلنجز\" کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سالانہ کانفرنس منگل کو اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قونصل جنرل امریکی قونصلیٹ لاہور اسٹیٹسن سینڈرز اور چیئرمین سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ محمد اسماعیل قریشی مہمانانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے ۔ چینی قونصلیٹ لاہور کے کمرشل قونصلر مسٹر لی ہاؤتنگ بھی بطور مہمان تقریب میں شریک ہوئے ۔یہ کانفرنس برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (بی این یو) کے تعاون اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی سپانسرشپ سے منعقد کی گئی، جس کا آغاز گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے افتتاح کے ساتھ کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے روایتی معاشی ماڈلز سے آگے بڑھ کر اپنے غیر استعمال شدہ معدنی وسائل، بشمول نایاب ارضی معدنیات، کو پائیدار ترقی کیلئے بروئے کار لانا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments