میڈیکل فیکلٹی کا امتحانات جدید طریقہ کار کے تحت لینے کا فیصلہ

 میڈیکل فیکلٹی کا امتحانات جدید طریقہ کار کے تحت لینے کا فیصلہ

امیدواروں کو جوابات کیلئے کیوایم آرشیٹ فراہم کی جائے گی:فیکلٹی حکام

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے طلبہ و طالبات کے امتحانات جدید طریقہ کار کے تحت لینے کا فیصلہ کر لیا ۔پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے اعلامیے کے مطابق 2026 کے سالانہ امتحانات 20دسمبر 2026سے شروع ہوں گے ۔ امتحانات میں تمام سوالات ایم سی کیوز پر مشتمل ہوں گے ۔ امیدواروں کو جوابات کے لیے کیوایم آرشیٹ فراہم کی جائے گی جس کی چیکنگ جدید مشین کے ذریعے کی جائے گی۔ فیکلٹی کا کہنا ہے کہ امتحانات میں امیدواروں کی جانب سے دیے گئے جوابات کی چیکنگ مکمل طور پر مشینی طریقے سے ہوگی۔ صرف رجسٹرڈ طلبہ ہی امتحانات میں شرکت کر سکیں گے ۔دوسری جانب پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے طلبہ اور اداروں کے لیے تمام سہولیات آن لائن کر دی ہیں۔ اب دستاویزات کی تصدیق، ڈپلیکیٹ رزلٹ کارڈ، مساواتی سرٹیفکیٹ اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے ۔اسی طرح ڈپلومہ اور انرولمنٹ کا اجرا، انرولمنٹ کی تجدید اور دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...