ورکربورڈ :ڈگریوں کے کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے اجرامیں تاخیر

ورکربورڈ :ڈگریوں کے کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے اجرامیں تاخیر

سرٹیفکیٹس کے اجرا میں تاخیر سے ان کی ملازمت کے مواقع بھی متاثر ہو رہے :طلبہسکالرشپس سمیت تمام گرانٹس کا اجرا شروع ، زیرِ التوا معاملات کو بھی نمٹایا جا رہا :حکام

لاہور(خبر نگار )پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ کی مبینہ نااہلی کے باعث ہزاروں طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبہ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے اجرا میں تاخیر کے باعث انہیں روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق ورکر ویلفیئر فنڈز سے تعلیمی سہولیات اور سکالرشپس حاصل کرنے والے متعدد طلبہ کے معاملات تاحال مکمل نہیں ہو سکے ، جس کے باعث ڈگریاں مکمل ہونے کے باوجود انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹس کے اجرا میں تاخیر سے ان کی ملازمت کے مواقع بھی متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب ورکر ویلفیئر فنڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرانٹس کی شفاف اور خودکار تصدیق کے لیے پورٹل تیار کیا جا رہا تھا، جو اب فعال ہوچکا ہے ۔ حکام کے مطابق سکالرشپس سمیت تمام گرانٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے اور زیرِ التوا معاملات کو بھی نمٹایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...